PRESS RELEASE

آج مورخہ 10 اپریل 2021 کو این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ لائیرز فورم پنجاب کے وفد نے جناب زاہد ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پنجاب کی قیادت میں شرکت کی، وفد میں، لاہور کے علاوہ سرگودھا، خوشاب، بھلوال، کوٹ مومن، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی اور بہاولپور کی ضلعی اور تحصیل تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ وفد نے دوران پولنگ ڈسکہ شہر کے علاوہ مضافاتی دیہات کے پولنگ سٹیشنز کا بھی دودہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران پولنگ ووٹران سے انہیں پیش آنے والے مسائل سنے اور فوری طور پر ان مسائل کے تدارک کیلئے ڈسکہ کے مقامی تنظیمی عہدیداروں کو فوری لیگل ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب جناب زاہد ملک ایڈووکیٹ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولنگ اوقات میں امن و امان کی بہتر صورتحال اور ووٹروں کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے پر الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا اور مسلم لیگ (ن) کے ووٹران کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس الیکشن کے رزلٹ سے حکومتی جماعت کے ذہنوں اور آنکھوں پر چھائی ہوئی دھند چھٹ جائے گی کیونکہ اب پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ میاں محمد نواز شریف اور جناب میاں محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شیر پنجاب رانا ثنااللہ خان کی قیادت میں نا صرف یہ کہ ووٹ کی عزت بلکہ حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے لائیرز فورم کی ڈسکہ کی مقامی تنظیم کے عہدیداران اور اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ محترمہ سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی میں مسلم۔لیگ میاں ناصر صدر اور شیخ ثاقب جنرل سیکرٹری لائیرز فورم ڈسکہ اور ان کی پوری ٹیم کا کلیدی کردار ہو گا۔ لائیرز فورم کے وفد میں لاہور سے خالد گھمن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب، زاہد عزیز بھٹہ نائب صدر لاہور ڈویژن، محمد علی بابر جبکہ راولپنڈی سے راجہ ضمیر سینیر نائب صدر، ملک فواد اختر اعوان، سرگودھا سے چوہدری اسلم صاحب صدر سرگودھا ڈسٹرکٹ، ملک محمد شہباز نٹھر صدر سرگودھا ڈویژن، بیرسٹر فیصل گورایہ جوائنٹ سیکرٹری سرگودھا ڈسٹرکٹ، نازیہ ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرگودھا ڈویژن، حافظ جہانزیب کمبوہ،سردار رشید میکن، سرفراز گوندل ایڈووکیٹس، سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے محترمہ دیبا مرزا، رانا امجد ضلعی صدر، جبکہ بہاولپور سے ملک بلال نائب صدر بہاولپور ڈویژن شامل تھے۔